دی ہیگ:کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے سرگرم عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کا ایک خصوصی اجلاس ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منعقد ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی درخواست پر بلائے گئے اس اجلاس میں 143 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔برطانیہ اس ادارے کے اختیارات میں اضافے کی کوششوں میں ہے جبکہ روس،ایران اور شام کی حمایت سے اس کی مخالفت کر رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے،جب جلد ہی اس رپورٹ کا اجرا متوقع ہے، جو شامی شہر دوما میں اپریل میں کیے گئے مبینہ کیمیائی حملے کی تفتیش پر مبنی ہے۔