کراچی: کراچی میں جمعرات کو ہونے والی ہلکی بارش اور محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔پیش گوئی کے مطابق موسلا دھار بارش کے منتظر کراچی کے متعدد علاقوں میں جمعرات کے روز مون سون کی پہلی بارش ہوئی ہے۔ اس سے قبل کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے نکاسی کے لیے خصوصی انتظامات شروع کر دیے تھے۔