متحدہ نے الیکشن کی تیاری اور انتخابی مہم کا آغازکر دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کی تیاریاںشروع کردیں اور انتخابی مہم کا آغازکر دیا، ایم کیو ایم کا مرکزی الیکشن سیل عارضی مرکز بہادر آباد میں قائم کیا گیا۔
حمید الظفر کو مرکزی الیکشن سیل کا نگراں انچارج مقرر کیا گیا ہے جبکہ امیدوار کے حلقے، کل آبادی، ووٹرز کی تعداد، حلقہ بندیوں کی تفصیلات آویزاں کردی گئی۔
سندھ بھر میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں تشکیل کردی، کمیٹیوں کو این اے اور پی ایس کمیٹیوں کا نام دیا گیا ہے، کمیٹیوں میں مرکزی الیکشن سیل ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، شعبہ جات ، خواتین ونگ اور ٹاؤن کے ذمہ داران شامل ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اندرون سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق آپشن کھلا ہے، پارٹی چاہتی ہے فاروق ستار ضرور الیکشن لڑیں۔
ایم کیو ایم پاکستان ذرائع کے مطابق 6 ڈسٹرکٹ میں ٹاؤن اور یو سی کی سطح پر بھی الیکشن آفس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں یکم جولائی سے کارنر میٹنگ ، جلسے اور ریلیاں کالی جائیں گی۔