پاکستان پر سرجیکل نہیں فرضیکل حملے کیے۔ بی جے پی رہنما

بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم اور مرکزی رہنما ایرون شورے کا کہنا تھا کہ پاکستان پر یہ حملے سرجیکل نہیں بلکہ فرضیکل (فرضی) حملے تھے یہ دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلئے لگائے گئے تھے۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے پاکستان میں نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی ویڈیو بھارتی میڈیا پر دکھائی گئیں ، بھارتی رہنما نے اسے فرضی قرار دیا اور اب بھارتی جنرل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو مستند ہے جبکہ اس میں سے حساس معلومات اڑا دی گئیں ہیں۔
بھارت کے سابق کمانڈر جنرل ایس ڈی ہوڈا نے ایک انٹرویو میں ان نام نہاد ویڈیوز کے حقیقی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب سرجیکل اسٹرائیک انجام دیے جارہےتھے، میری نظراس وقت ان ویدیوز پر تھی، یہ اچھی بات ہےکہ دیر سے سہی مگر ان ویڈیوز کو اب ریلیز کر دیاگیاہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں سے حساس معلومات اڑائی گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ اس سلسلے میں جو ویڈیوز نشر کیے جارہے ہیں وہ حکومت کی طرف سے مہیا کیے گئے ہیں اوربتایا جارہا ہے کہ بھارتی فوج نےان ویڈیوز کو ڈرون کیمروں کی مدد سے بنایا تھا۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج نے 29 ستمبر 2016 میںپاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔ پاکستان اس آپریشن کو فرضی قرار دیتا ہے۔ اس کا کہنا ہےکہ بھارت نے اپنی عوام کو خوش کرنے کےلیے یہ فرضی دعوی کیا ہے۔