لاگوس: نائجیریا کےموٹر وے پر تیز رفتار آئل ٹینکربریک فیل ہوجانے کے باعث ایک گاڑی سے جاٹکرایاجس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ مزید چار افراد کو جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال پہنچائے گئے ہیں۔جبکہ حادثے میںوہاں موجود53 گاڑیاں آتشزدگی کی نذر ہوگئیں۔
جس میں کاریں بسیں اور سائیکلیں شامل ہیں۔
نائیجریا کے وفاقی روڈ سیفٹی کمیشن کے ترجمان بی سی كذيم کےمطابق حادثے میں ٹینکر کے علاوہ 45 کاریں، 5 بسیں، 2 ٹرک اور ایک سائیکل جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ 9 افراد جائے وقوعہ پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔