ماسکو: ارجنٹائن کے سابق عظیم فٹبالر ڈیگو میراڈونا نےاپنی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے موت کی جھوٹی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کرنے پر 8 ہزار پائونڈ انعام کا اعلان کردیا،انہوں نے کہاکہ جوبھی شخص ان کے مرنے کی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کرے گا اسے وہ8 ہزار پائونڈ انعام دیں گے۔واضح رہے کہ نائیجیریا سے اہم ترین میچ کے دوران میراڈونا انتہائی جذباتی ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں پکڑ کر کرسی پر بٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، اس پر کسی نے افواہ پھیلادی کہ ان کی موت ہوگئی ہے۔