نئی دہلی:2007میں حیدر آباد بم دھماکے میں والدین کھونے والی مسلم لڑکی کو گود لینے والےہندوشخص پر 16 مرتبہ چاقو سے قاتلانہ حملہ ہوچکاہے۔
تفصیلات کے مطابق 2007 میں حیدرآباددھماکے میں والدین کے شہید ہونے کے بعد لاوارث ہونے والے بچی کو ایک ہندو جوڑے نے گود لیا جس پر ان کی برادری کی جانب سے 16 مرتبہ چاقو سے قاتلانہ حملہ کیاگیاہے۔
بتایہ جارہاہے کہ جب سےپپالال روی کانت نامی شخص نے ثانیہ فاطمہ نامی مسلم لڑکی کو گود لیا تھا اس دن کے بعد سے ان پر حملے کیے گئے۔
ہندو جوڑے کا کہاکہ جو بھی ہوجائے وہ لڑکی کو نہیں چھوڑیں گے۔
خیال رہے کہ یہ جوڑا لڑکی کی پرورش ایک مسلم کی طرح ہی کررہا ہے۔ دونوں کی جانب سے لڑکی پر مذہب تبدیل کرنے کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی دباو نہیں ہے۔