کراچی: تحریک انصاف کے رہنماعامر لیاقت پر ہجوم نے حملہ کردیا۔ حملے میں سابق وفاقی وزیر زہیر اکرم کے صاحبزادے زخمی ہوگئے،عامر لیاقت مقدمہ درج کروانےتھانے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور معروف متنازعہ اینکر پرسن عامر لیاقت کو اپنی انتخابی مہم چلانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔کراچی کے علاقے عزیز آباد میں عامر لیاقت پر ہجوم نےحملہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کو نعرے بازی کی وجہ سے عوام کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر عامر لیاقت کو باحفاظت جائے وقوعہ سے نکا ل لیا۔عامر لیاقت کو موٹر سائیکل پر روانہ کر دیا گیا۔
حملے میں سابق وفاقی وزیر زہیر اکرم کے صاحبزادے زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد عامر لیاقت پی آئی بی تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے پنچ چکے ہیں ۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس پی گلشن ٹاون کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اور امید ہے جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔