بیجنگ:چین میں رواں سال ’’گلوبل ٹیلنٹ پروگرام‘‘کے تحت سروس انڈسٹری میں خدمات انجام دینے والے 606غیر ملکیوں کو مستقل رہائش کے سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روراں سال 1881 غیر ملکی شہریوں کو مستقبل رہائش کے سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 606کو بیجنگ کے مستقل رہائشی کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔مذکرہ غیر ملکی بیجنگ میں واقع چونگ کوآن سن سیلیکون ویلی میں خدمات سر انجام دے رہے تھے،2016میں چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی افیرز نے بیجنگ کی جدید ترقی کے عمل کو معاونت فراہم کرنے کے لیے شہر میں داخلے اور اخراج کیلئے 20اقدامات متعارف کرائے تھے،اقدامات کا مقصد بیجنگ میں خدمات سرانجام دینے والے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکی شہریوں،غیر ملکی نژاد چینی شہریوں،نیا کاروبار شروع کرنے والے غیر ملکیوں اور غیر ملکی طلباء کو مستقل رہائش کے سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں ۔درخواست جمع کرانے کے بعد 50دنوں میں مستقل رہائش کا سرٹیفکیٹس جاری کیا گیا،2018میں بھی بیجنگ کی حکومت نے چونگ کوآن سن میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے 7پالیسی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔