واشنگٹن:امریکا نے جاپان کے ساتھ سیکیورٹی اتحاد برقرار رکھنے اور اسے مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے جاپانی حکام کے ساتھ ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ شمالی کوریا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے امریکی معاہدے سے ٹوکیو حکومت کے سلامتی کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ جاپان اور سیول حکومت کو خدشات ہیں کہ شمالی کوریا سے مذاکرات میں امریکا کی توجہ کم فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کی نسبت طویل رینج کے بین البراعظمی میزائلوں کی جانب مرکوز رہے گی۔