میانمار انسانی اسمگلنگ والے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل

واشنگٹن:امریکا نے میانمار کو انسانی اسمگلنگ کرنے والے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ امریکا نے میانمار کو انسانی سمگلنگ کرنے والے بدترین ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جبکہ امریکی حکومت نے کہاکہ میانمار کم عمر بچوں کو بطور سپاہی استعمال کر رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی مرتب کردہ اس فہرست میں گبون، لاؤس، پاپوا نیو گنی اور بولیویا بھی شامل ہیں۔ تھائی لینڈ اور پاکستان کو گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک درجہ اوپر جگہ دی گئی ہے جبکہ شمالی کوریا، روس اور چین اب بھی انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے بد ترین ممالک کی درجہ بندی میں شامل ہیں۔