یورپی یونین سربراہان روس پر عائد پابندیوں میں توسیع پر متفق

برسلز:برسلز میں ہونے والی ایک کانفرنس میں یورپی یونین ممالک کے سربراہان روس پر عائد اقتصادی پابندیوں میں توسیع پر متفق ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رکن ممالک کی کونسل نے جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یوکرائن تنازعے کے باعث روس کے خلاف عائد اقتصادی پابندیوں میں مزید6 ماہ کی توسیع کی جا رہی ہے۔ روس کی جانب سے2014 میں کریمیا پر قبضے کے بعد سے اس ملک کے اقتصادی، دفاعی اور توانائی کے شعبوں پر عائد ان پابندیوں میں ہر 6 ماہ پر توسیع کی جا رہی ہے۔ اس بحران کی وجہ سے روس اور یورپی یونین کے تعلقات بھی متاثر ہوئے ہیں۔