بھارت، بچے اغوا ہونے کی جھوٹی افواہ نے 14 افراد کی جان لے لی

نئی دہلی: بھارت میں سوشل میڈیا پر بچے اغوا ہونے کی افواہ نے 14 افراد کی جان لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں میں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر ایسی ویڈیوز اور پیغامات وائرل ہوگئے ہیں جن میں بتایا جارہا ہے کہ بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ بھارت میں سرگرم ہے۔ ان ویڈیو اور پیغامات کے نتیجے میں اب تک 10 ریاستوں میں مقامی لوگ اغوا کار ہونے کے شبہ میں کسی شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں بعدازاں وہ شخص بے گناہ اور بے قصور ثابت ہوتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست تری پورہ میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں مقامی لوگوں نے بچوں کا اغوا کار ہونے کے شبہ میں ایک شخص کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ بعدازاں مقتول سرکاری ملازم نکلا۔
اس ضمن میں پولیس نے شہریوں سے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں اور ویڈیوز پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔