نگران حکومت نےہالینڈ میں کھیلے جانے والی ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لے لیا۔
قومی ٹیم نے ایونٹ بھارت سمیت ہالینڈ، بیلجیئم اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔قومی ٹیم صرف ارجنٹینا سے جیت سکی۔ راؤنڈ لیگ کے آخری میچ میں بیلجیئم سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ہاکی ٹیم کی خراب اور مایوس کن کارکردگی کانوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کی20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی روک لی ہے جس کی منظوری سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دی تھی۔
دوسری جانب اسپورٹس بورڈ نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن سےجواب طلب کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔