ملک بھر میں عام انتخابات25جولائی کو ہوں گے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں اور انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنمائوں کو ووٹرز کے گلے شکوئوں کا سامنا ہےایسا ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کے ساتھ بھی ہوا جنھیں ووٹرز نے کھری کھری سنادیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کراچی کے حلقہ این اے 247 سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم میں ووٹ مانگ کے لیے وہ اپنے حلقے کے دورہ پر نکلے تو ووٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں۔ عارف علوی لوگوں کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔
اس دوران عارف علوی اشتعال میں بھی آگئے اور ووٹر پر چیخنے چلانے لگے۔ تاہم ووٹر کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد وہ واپس چلے گئے۔