امریکانے70سال بعداپنی فوج جنوبی کوریاکے دارلحکومت سےدورمنتقل کردی

سیئول:امریکا نے اپنی فوج کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سے سیئول سے 70 کلومیٹر دور منتقل کردیا گیا۔
امریکی خبر رساں ادارے مطابق امریکا نے 70 سال بعد باقاعدہ طور پراپنی افواج شمالی کوریا کے ہتھیاروں کی رینج سے
دور قائم کردہ نئے ہیڈکوارٹر منتقل کردی ہے تاہم اس منتقلی کا فیصلہ طویل عرصے پہلے ہی کرلیا گیا تھا۔
اس ضمن میں امریکا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر دستے نئے مقام پر بھیجے جاچکے ہیں اور دیگر کو بھی اس سال کے اختتام تک وہاں منتقل کردیا جائے گا۔
اس سلسلے میں قائم 3 ہزار 5 سو 10 ایکڑ اراضی پر مشتمل نیا فوجی اڈا، جنوبی کوریا کے مغربی بندرگاہ پر قائم کیا گیا جو امریکی ایئر بیس کے قریب ہےجس کی تعمیر پر 11 ارب ڈالر کی لاگت آئی اور اس کے 90 فیصد اخراجات جنوبی کوریا نے ادا کیے۔