استنبول:شام میں اپنےوالد کی طرح پیدائشی طور پر پیروں سے معذور مایامہری اب اپنے پیروں پر چل سکی گی۔
شامی کمسن مایا کی سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو نے انہیں پیر دلوادیئے،الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کےبعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوکے بعد ترک حکومت نے مایامہری اور اس کے معذور والد کو استنبول بلالیاہےاوروہاں دونوں باپ اور بیٹی کو کو مصنوعی پیر لگائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مایا اپنے والد کی طرح پیدائشی طور پر پیروں سے معذور ہے۔
مایا کے والد مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اور اپنی بیٹی کا علاج نہیں کراپائے تھے۔لیکن والد نے اپنی بیٹی کیلئے کچھ کیا ضرور انہوں نے اپنی بیٹی کے پیروں کیلیے خوراک کے ٹن کے مصنوعی پیر بنائے ہیں، اُن میں پرانے کپڑے اور دیگر اشیا بھی رکھیں تاکہ مایا کو چلنے میں تکلیف نہ ہو۔