امریکی صدر اورسعودی فرمانرواشاہ سلمان کےدرمیان ٹیلیفونک گفتگو

واشنگٹن:امریکی صدرٹرمپ اورسعودی فرمانرواشاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ، دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والے گفتگو میں تیل کی پیداوارپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرامریکی صدر نے شاہ سلمان سے تیل کی پیداوار20لاکھ بیرل تک بڑھانےکی بات کی جس پرشاہ سلمان نےبھی رضامندی ظاہرکی ہے۔
اس کےعلاوہ ٹرمپ کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ایران اوروینزویلا کی صورتحال پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔