بیجنگ:چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے کہاکہ دہشت گردی کےخلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں نے نا صرف چین بلکہ عالمی برادری کے کئی ممالک کا دل جیت لیا ہےاورعالمی برادری کو یقیناً ان قربانیوں اور کاوشوں کو مکمل تسلیم کرنا اور اعتماد دینا چاہئے۔