نئی دہلی:بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ وادی میں فوج کا ہدف عسکریت پسندی کا خاتمہ ہے،ہماری کارروائیاں عوام دوست ہیں ۔
جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں ایک تقریب میں صحافیوں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہا فوج کشمیرمیں عوام دوستانہ ماحول میں جنگجومخالف کارروائیاں انجام دیتی ہے۔ جنگجوؤں کیخلاف آپریشن انجام دینے کیلئے ایک طریقہ کاراورایک مقررہ ضابط کارہے اورفوج وفورسزاسکی پابندی کویقینی بناتے ہیں ۔بپن راوت نے کہا کہ ہم کشمیروادی میں جنگجوؤں کیخلاف عوام دوستانہ اندازمیں کارروائیاں انجام دیتے ہیں کیونکہ ہمارا مقصدعام اوربے قصورلوگوں کوتکلیف سے دوچارکرنانہیں ۔ فوج اورفورسزپرجنگجومخالف آپریشن کے دوران سفاکانہ طورطریقہ اپنانے کے الزامات عائدکئے جاتے ہیں جوکہ سراسرغلط اوربے بنیادہے۔
بھارتی آرمی چیف کاکہناتھاہمارابنیادی مقصدکشمیروادی میں تشدداوربدامنی پھیلانے والے جنگجوؤں کاتعاقب کرناہے اور ہماری کارروائیوں کامقصدعام لوگوں کوتکلیف دینانہیں جوکہ کسی بھی طرح کاتشددنہیں کرتے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آپریشن عوا م دوستانہ طریقے سے انجام دیے جاتے ہیں ۔