افغان مہاجرین کے قیام میں3ماہ کی توسیع

 

اسلام آباد: نگران حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 3 ماہ کی عبوری توسیع کی منظوری دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں3 ماہ کی عبوری توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید توسیع کا معاملہ آنے والی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔