اسلام آباد:حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کر دیاہے۔ یہ فیصلہ وزیر خزانہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے کیا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم کو 31 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم کی مدت 31 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ فیصلہ وزیر خزانہ کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے کیا ہے۔
مدت میں توسیع کیلئے صدارتی آرڈیننس میں توسیع کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے توسیع کی منظوری دے کر دستخط کر دیے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایمنسٹی اسکیم کی آخری تاریخ 30 جون مقررتھی۔