آذربائیجان میں زمین کے خون سے غسل

 

لاہور:آذربائیجان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں1847 میں پہلی مرتبہ خام تیل نکالاگیا تھا، یہاں سے نکلنے والا خام تیل بہت گاڑا ہوتا ہے جسے مقامی لوگ زمین کا گاڑھا خون کہتے ہیں.

اسی وجہ سے اس کا بہت ہی دلچسپ اور حیرت انگیز استعمال یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہوٹلوں میں نہانے کیلئےخام تیل کا استعمال کرتے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے خام تیل کا استعمال نہانے کیلئے کر رہے ہیں ان کے خیال میں اس تیل سے نہانے کے بے شمار فوائد ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ انسانی جسم کو صحت مند اور تندرست رکھتا ہے۔

آذربائیجان میں اسی حوالے سے ایک ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس کا نام اس تیل کے نام پر رکھا گیا، ’’نفتالن‘‘ نامی یہ ہوٹل 1926 میں بنایاگیا تھا، ہر سال 15 ہزار سے زائد سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں اور انہیں خاص خام تیل کے ساتھ غسل دیا جاتا ہے۔ غسل سے قبل تیل کو نیم گرم کیا جاتا ہے پھر اس کو باتھ ٹب میں ڈال کر اس میں نہاتے ہیں، یہاں آنیوالے سیاح اس تیل کو ’’تھک بلڈ آف دا ارتھ‘‘ یعنی زمین کا گاڑھا خون کہتے ہیں