گلگت بلتستان : پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ثنا اللہ عباسی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔حکومت نے انہیں 26 جون کو گلگت بلتستان کا انسپکٹر جنرل مقرر کیا تھا جس کے لیے وہ گذشتہ روز گلگت پہنچے تھے۔
ثنا اللہ عباسی کو پولیس ہیڈ آفس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور بعدازاں افسران سے تعارفی ملاقات کے بعد انہوں نے سینئر افسران کے اجلاس بھی کی صدارت بھی کی۔ایک عرصے تک سندھ پولیس میں خدمات سرانجام دینے والے ثنا اللہ عباسی سی ٹی ڈی سندھ کے سربراہ کے عہدے سے نئی تقرری کے لیے روانہ ہوئے اور لگ بھگ ساڑھے 3 سال بعد انہوں نے یونیفارم پہنی ہے۔