فیصل آباد میں فیکٹری کی چھت گرگئی-3 مزدور شدید زخمی

 

فیصل آباد: بارش کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے3 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا۔فیصل آباد میں نواباں والا عید گاہ چوک میں بارش کے باعث لوم فیکٹری کی چھت گرگئی چھت کے ملبے تلے دب کر تین مزدور شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے زخمیوں کو فوری طورپر جنرل اسپتال غلام محمد آباد منتقل کردیا۔ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 28 سالہ فائز، 3 سالہ نعیم اور 25 سالہ ذیشان شامل ہے۔