ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کیخلاف امریکا بھر میں مظاہرے

واشنگٹن: امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد کی جانب سے سڑکوں پر مظاہرے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں کی کال پر نیویارک، واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرے میں 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئی۔ مظاہرین ٹرمپ انتظامیہ سے امیگریشن قوانین میں نرمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔