نئی دہلی: بھارت کی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال کے علاقے دھوما کوٹ میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی۔ جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
اس ضمن میں گھروال کے کمشنر دلیپ جوالکر کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ہلاک افراد کی تعداد میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔ جس میں اب تک 20 مسافر کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی مسافروں کی تلاش جاری ہے۔