مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن میں فیصلہ ووٹر کاہوگا اورمسلم لیگ ن2013 سےزیادہ ووٹ لےگی،جو وفاداریاں بدلتےہیں پاکستان کی عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں،جتنے سروے ہوئے ان میں مسلم لیگ ن آج بھی مقبول جماعت ہے۔
این اے 127 میں پریس کانفرنس کےد وران مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پرانتخابی مہم کا آغاز کررہے ہیں،ہمارے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے بہت کچھ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 5جولائی کو مسلم لیگ ن منشور پیش کرے گی ،ہمارا آدھا منشور ہماری کارکردگی پر مشتمل ہوگا ، ہماری قیادت اور ن لیگ اس کٹھن احتساب سے گزرچکی ہے۔
ان کا کہناتھاکہ عمران خان صاحب آپ کو پورے پاکستان سے شکست ہوگی،وہ سمجھ رہے ہیں کہ لوٹوں کے ذریعے تبدیلی لائیں گے ،خان صاحب کچھ اور نہیں کرسکتے تو کم از کم اپنی تقریر ہی بدل لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ الیکشن کمپین میں شور مچا رہے ہیں ، جو چور ہوتا ہےوہ شورمچاتاہے،آپ لاڈلے ہیں آپ کو تمام گناہ اور جرم معاف ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم کیوں بائیکاٹ کریں گے،ہم الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے،ایسی انتخابی مہم چلےگی کہ پاکستان سےتحریک انصاف کاصفایا ہوجائےگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ہر طرح کے انتشار کے خلاف ہیں،مریم نواز کی واپسی ان کی والدہ کی صحت سے مشروط ہے،حلقہ این اے127کاہرکارکن مریم نوازکی انتخابی مہم چلائے گا،حمزہ شہبازنے بھی اعلان کیا ہے وہ اپنی بہن کی کمپین خود چلائیں گے۔