سیول: جنوبی کوریا میں امریکی فوج نئے ہیڈ کوارٹر میں منتقل ہوگئی ۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کے جنوب میں 70کلو میٹر کے فاصلے پر پیانگ یانگ میں امریکی فورسز کوریا کے نئے ہیڈ کوارٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا ۔ یہ ہیڈ کوارٹرز وسطی سیول کے علاقے یونگسبان سے منتقل کئے گئے ہیں افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے 300 فوجیوں اور حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی جن میں وزیر دفاع سونگ یونگ مو اور دیگر شامل تھے جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہیڈ کوارٹرز کی منتقلی پر مئی 2003 میں اتفاق ہوا تھا جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس اقدام سے امریکہ اور سیول کے درمیان فوجی اتحاد مزید مضبوط ہو گا۔