ہرجگہ بلاول کاوالہانہ استقبال کیا گیا۔شیری رحمان کا دعویٰ

کراچی:پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہرجگہ بلاول کاوالہانہ استقبال کیا گیا ہے جبکہ حنیف منزل کے قریب چندلوگوں نے پتھراؤکیاہے۔شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوکے قافلے کولاکھوں کارکنوں نے خوش آمدیدکہا ہے۔ لیاری کے عوام نے بلاول بھٹوکیساتھ محبت کااظہارکیا۔حنیف منزل کے قریب چندلوگوں نے پتھراوکیاہے۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ریلی پرپتھراوکیاگیا۔ پیپلزپارٹی پرامن جماعت ہے۔ہم عوام کے مسائل کوسمجھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے پانی کے ذخائربچانے کےلیے تحریک چلائی ہے۔ ہرجگہ بلاول کاوالہانہ استقبال ہوا۔ لیاری والوں نے بلاول کیساتھ محبت کا اظہارکیا۔