سینٹ الیکشن کاکھیلا عام انتخابات میں کھیلا جارہا ہے ۔نوازشریف

لندن:نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی جارہی ہے ،بغیر تصدیق بات نہیں کرتا ، اقبال سراج سے بات کرکے حقائق معلوم کئے ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی جارہی ہے اور سینٹ کے الیکشن میں کھیلا جانیوالا کھیل عام انتخابات میں کھیلا جارہا ہے ۔ اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کا رانا اقبال سراج سے کوئی رابطہ ہواہے ؟ تو مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ میں بغیر تصدیق کے کوئی بات نہیں کرتا ۔ اقبال سراج سے کل والے واقعہ کے بعد بات ہوئی تھی اور میں ان سے بات کرکے تمام حقائق جانے تھے ۔