لاہور:پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤمیں کس کا ہاتھ ہے۔ یہ بات کے سب کے علم میں ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر پتھراؤ کے ردعمل میں قمرزمان کائر ہ نے کہا کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلی پر پتھراؤ میں کس کا ہاتھ ہے سب جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتوں سے بلاول بھٹو کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔