امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپیک تنظیم کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گڑ بڑ کا ذمے دار قراردیتے ہوئےکہاکہ اوپیک ملکوں کے لئے بہتر یہ ہے کہ اس اتار چڑھاؤ کو روکیں ،اس کے علاوہ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی یورپی کمپنیوں پر پابندی کی دھمکی بھی دے ڈالی۔
صدر ٹرمپ کامزید کہناتھاکہ میرے نزدیک انھیں 20 لاکھ بیرل اضا فی تیل پیدا کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ اوپیک پیٹرول برآمد کرنے والے ملکوں کی عالمی تنظیم ہے جس کے رکن ملکوں کی تعداد 15 ہے جن میں ایران، سعودی عرب، عراق، کویت، قطر، عرب امارات اور وینزویلا بھی شامل ہیں۔