بھارتی صحافی گوری لنکیش کے قتل میں ملوث ہندو انتہا پسند حملہ آور کی ڈائری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا،ہندو انتہاپسند کی ڈائری میں گوری لنکیش کے قتل کے لیےدی گئی رقم سے متعلق بھی لکھا گیاہے جس کے مطابق پہلے قتل کے لیے پیشگی تین ہزار اور بعد میں دس ہزار دینے کا کہا گیا تھا۔
ڈائری میں درج معلومات کے مطابق گوری لنکیش کے علاوہ مزید تیس سے زائد افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اس کے لیے ریاست مہاراشٹرا اور کرناٹکا سے پچاس شوٹرز کو ہائر کر کے اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دی جارہی تھی۔
واضح رہےکہ گوری لنکیش کو گزشتہ برس پانچ ستمبر کو قتل کیا گیا تھا۔