ننگرہار کے شعبہِ صحت کے ڈائریکٹر نجیب اللہ کماوال نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 17 سکھ اورہندو افراد تھے، دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے گاڑی کواس وقت نشانہ بنایا جب وہ مکھابرات اسکوئر سے گزررہی تھی ۔ دھماکے سے آس پاس کی دکانوں اورعمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
حملے سے چند گھنٹے قبل ہی صدر اشرف غنی نے جلال آباد کے ہسپتال کا دورہ کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت حملہ ہوا اس وقت صدر غنی اس علاقے میں موجود نہیں تھے۔
بم دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔