کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ

کراچی:نارتھ کراچی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک نے بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے جس سے عوام خصوصاً بچے اور خواتین بری طرح ڈسٹرب ہورہی ہیں جبکہ بدترین بجلی بندش کی وجہ سے پانی کا مسئلہ بھی سر اٹھانے لگا ہے ۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق نارتھ کراچی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک نے بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے جس سے عوام خصوصاً بچے اور خواتین بری طرح ڈسٹرب ہورہی ہیں جبکہ بدترین بجلی بندش کی وجہ سے پانی کا مسئلہ بھی سر اٹھانے لگا ہے ۔علاقہ عوام کے مطابق شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کے علاقہ گھنٹوں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے زندگی عذاب ہوگئی ہے جبکہ کے الیکٹرک کسٹمر سینٹر کےملازمین ہمیشہ کال کرنے پر کہتےہیں کہ لوڈ کا مسئلہ ہے جلد حل ہوجائے گا۔