پاکستان کے جارحانہ مزاج آل رائونڈر کو یہ اعزاز سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل ہوا جہاں پاکستان نے آسٹریلیا سے مقابلہ کیا تھا۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے ریٹائرڈ آل راؤنڈرشاہد آفریدی کو پاکستان کی جانب سے 99 ٹی20 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا تاہم شعیب ملک نے آج ٹی20 میں سنچری مکمل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں دوسری بہترین اوسط سے رن بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں جن کا بیٹنگ اوسط 53.81 بنتا ہے جبکہ اسپنرز کے خلاف تو ان کا اوسط سب سے زیادہ ہے جو 127.50 تک پہنچ جاتا ہے تاہم شعیب ڈیتھ اوورز میں تیسرے بہترین اسٹرائیک ریٹ 197.00 کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں جس میں انہوں نے سب سے زیادہ 459 رنزاسکور کر رکھے ہیں۔
گزشتہ روز شعیب ملک نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میں میچ میں 2 ہزار مکمل کیے تھے اور وہ کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل اور سابق کیوی کپتان برینڈن مکولم کے بعد ٹی 20 فارمیٹ میں 2 ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے تھے۔
کیوی مارٹن گپٹل 2271 رنز کے ساتھ سرفہرست، برینڈن مکولم 2140 دوسرے نمبر پراور شعیب ملک 2039 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔
یادر رہے کہ سہ ملکی ٹی 20 سیریزمیں کھیلے گئے پاکستان اورآسٹریلیا کے میچ میں شعیب ملک نے 13رنز اسکور کئے اور رن آؤٹ ہوئے جبکہ میچ میں گرین شرٹس کو کینگروز سے یکطرفہ مقابلے میں شکست ہوئی تھی۔