الیکشن میں کھڑا ہونا ہی کامیابی اور ہم ہی جیتیں گے ۔ مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی ووٹ لینے والے چوکیدار ،چوروں سے مل کر مال بناتے رہے ۔مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پہلے پوچھا جاتا تھا گھر سے باہر کیسے نکلو گے اب پوچھا جاتا ہے الیکشن کیسے جیتو گے ۔ان کا کہناتھاکہ ہم نے تمام قومیتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی تو مجھے مہاجروں کا غدار کہا گیا ، ہمارا الیکشن میں کھڑا ہونا ہی ہماری کامیابی اور ہم ہی جیتیں گے ۔پی ایس پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ لیاقت آباد کے جلسے میں انہیں گالیاں دی گئیں ،یہ بھی کہا کہ مردم شماری میں سندھ کی شہری آبادی کم دکھائی گئی ۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم بتائے، آج وہ کس منہ سے اے این پی کے ساتھ انتخابی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کررہی ہے ۔