ہارون سلطان بخاری کا بیان ان کی ذاتی رائےہے۔مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہارون سلطان بخاری کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیدیا ۔ مظفر گڑھ سے این اے 184 اور 186 سے ن لیگ کے نامزد امیدوارہارون سلطان بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عورت کو ووٹ دینا حرام ہے۔سابق صوبائی وزیر رہنے والے ہارون سلطان بخاری کے بیان پر ن لیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ ن لیگی امیدوار نے بیان اپنی ذاتی حیثیت میں دیا ہے اس کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت نے ہارون سلطان کے بیان پر ہدایات جاری کردیں ہیں ،ان کے مطابق عمل کیا جائےگا۔