واشنگٹن:ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے واضح کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے مسلسل امن مذاکرات سے پہلوتہی اور انکار ناقابل قبول ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی وسطی ایشیا ایلس ویلز نے طالبان کے اس انکار کو تسلیم نہ کرنے کا بیان کابل کے دورے پر دیا۔ اس بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان قیادت افغانستان میں مقیم نہیں ہے اور وہی سیاسی مکالمت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
امریکی اعلیٰ سطحی اہلکار کا بیان اس تناظر میں ہے کہ افغان طالبان پر صدر اشرف غنی کی جانب سے جامع امن مذاکرات کی پیشکش کو قبول کرنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔