کراچی:پولیس کےزیر حراست سماجی کارکن جبران ناصر پرتشددکی تصدیق ہوگئی ہے۔
میڈیکل لیگل رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کہ جبران ناصرکےچہرےپرلال نشان ہےجبکہ انہیں سینےمیں بھی تکلیف کی شکایت ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزپولیس نےجبران ناصرکو کراچی سےحراست میں لیاتھاجس کی انہوں نے خودسوشل میڈیاکےذریعےایک ویڈیوپوسٹ میں بتایاکہ انہیں گھسیٹ کر لے جایا جارہا ہے۔