آسٹریلیا نے 20 اوورز میں زمبابوے کو 230 رنز کا بڑا ہدف دیا جس کے جواب میں پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 129 رنز ہی بناسکی۔
زمبابوے کی طرف سے سب سے زیادہ سولومون مائر نے 28 رنز بنائے اور ٹیم کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی طرف سے میکس ویل نے 3، ایشٹن اگر نے 2 جبکہ رچرڈسن اوراسٹینکل نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلوی کپتان آئرن فنچ کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ اور آرکی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو شروع سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔
آسٹریلیا نے 75 رنز بنائے جس میں کپتان فنچ کی برق رفتار 22 گیندوں پر نصف سنچری بھی شامل تھی۔
فنچ اور شارٹ نے زمبابوین ٹیم کے بولروں کو نچائے رکھا اورآخری اوورمیں دونوں بلے باز آؤٹ ہوگئے، دونوں بلے بازوں نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی سب سے بڑی 200 رنز کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔
آرکی شارٹ 46 رنز بنا کر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ایرون فنچ باہرجاتی ہوئی گیند کو شارٹ مارتے ہوئے وکٹ سے ٹکرا گئے اوربیل گرنے پرانہیں پویلین جانا پڑا، زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔
فنچ نے 10 چھکوں اور16 چوکوں کی مدد سے 76 گیندوں پر172 رنز بنائے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو سب سے زیادہ 175 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔