7 سال سے تم وکیل تبدیل کر رہے ہو، اپیل کر رہے ہوکہ الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹس دیکھنے سے روکا جائے، اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی، لیگی رہنما
7 سال سے تم وکیل تبدیل کر رہے ہو، اپیل کر رہے ہوکہ الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹس دیکھنے سے روکا جائے، اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی، لیگی رہنما

عمران خان بتائیں وہ خلائی مخلوق کیساتھ ہیں یا امپائرکی انگلی کیساتھ؟مریم نواز

لندن: نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں وہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہیں یا امپائرکی انگلی کے ساتھ ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں میلکم ایکس کے مقولے ’’ جو کسی بات کے لیے کھڑا نہیں ہوتا ہرچیزکے لئے گرتا ہے‘‘ کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پاکستانیوں کے لئے پیغام ہے جو 25 جولائی کے تاریخی انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں۔

اس پرمریم نواز نے جواب میں کہا کہ آپ کس چیزکے لئے کھڑے ہیں، خلائی مخلوق، سازشوں، امپائرکی انگلی، صادق سنجرانی، ڈکٹیشن، اسپانسرکئے ہوئے دھرنوں یا سیاست کے لئے ؟؟