راولپنڈی: امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسٹنٹ سیکریٹری ایمبیسیڈرالائس جی نے جنرل ہیڈکوارٹرمیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی اورتعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پرامریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کی قربانیوں بالخصوص پاک فوج اورعوام کے عزم اورکردار کو سراہا ۔
ملاقات میں دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کے علاوہ اس سمت میں مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پردونوں جانب سے مختلف سطحوں پرمسلسل رابطوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔