لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے لاہور میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاہے،اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی مشکلات حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو بہت جلدپانی نکالنے کی ہدایت کردی ہے۔
حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری ہے، کام ہونے کی وجہ سے پانی اورنج لائن کے نیچے تک گیااگر کام نہ ہو رہا ہوتا تو شاید پانی نیچے کی طرف نہ جاتا۔
مال روڈ پرپڑنےوالےگڑھےپربات کرتےہوئےحسن عسکری نے کہاکہ کمیٹی بنادی گئی ہےچند دنوں میں ذمہ داران کاتعین کیاجائیگا۔