لاہور:مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی تمام صورتحال کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈالتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت نے مون سون بارشوں سے پہلے کوئی انتظامات نہیں کیے اس لیے تمام صورتحال کی ذمہ دار نگران حکومت ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تیزرفتارطوفانی بارش کےبعدشہباز شریف نے اپنے حلقے این اے 132 کا دورہ کیا جہاں کارکنوں نےانکا استقبال کیا اور اس موقع پر لاہور کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ نگران حکومت نے مون سون سے پہلے کوئی انتظامات نہیں کیے اس لیے تمام صورتحال کی ذمہ دار نگران حکومت ہے۔