اسلام آباد:ملک میں 25 جولائی کو انتخابات ہونگے اس سلسلے میں تمام جماعتوں نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیاہے،جبکہ نیکٹاکی جانب سےاطلاع دی گئی ہے کہ عام انتخابات کے دوران ملک کی سیاسی قیادت کو دہشت گردی کے خطرات ہیں۔
یہ اطلاع نیشنل کاؤنٹرٹیرارزم اتھارٹی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں دی ۔
نیکٹا حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرات کے حوالے سے(آئی بی )اور(آئی ایس آئی) کے ذریعے 12 رپورٹس ملی ہیں جن میں سے 6 مخصوص شخصیات پر ہیں۔