اسلام آباد: بھارت کے اسپتال میں انتقال کرجانےوالی 7 سالہ پاکستانی زینب لدھیانہ کی میت پاکستان پہنچادی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق کمسن زینب کی میت پاکستان لانے میں پاکستانی ہائی کمیشن اوربھارتی حکام نے بھی پورا تعاون کیا۔
زینب کےوالد نے کہاکہ ان کی بیٹی کے دل میں 3 سوراخ تھے اور اس کے دل کا بایاں حصہ بھی کام نہیں کر رہا تھااور زینب کی پاکستان میں سرجری کے سلسلے میں خطرات تھے اس لیے انہوں نےبیٹی کےعلاج کیلئے بھارت میں رابطہ کیا۔
بعدازاں وہ اسے بھارتی شہر لدھیانہ لےگئےجہاں کے ایک اسپتال میں گزشتہ رات اس کی سرجری کی گئی اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔
والد کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ زینب کی سرجری کامیاب ہوئی ہے لیکن آئندہ 24 گھنٹے بچی کے لیے اہم ہیں تاہم آج صبح 4 بجے زینب نے دم توڑ دیا۔