اسلام آباد: لاہور میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر دیے گئے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان کومعلوم ہوناچاہیےجب پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف تھےتوان کےدور میں کبھی بارش میں شہر کا اس طرح حال نہیں ہوا تھااور اب جس دور میں بارش ہوئی ہےاس وقت وزیراعلیٰ شہبازشریف نہیں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے لاہور کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار نگران حکومت کو ٹھرا دیا انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار نگراں حکومت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور کے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور عمران خان سیاست کررہے ہیں ۔