اسلام آباد:تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کی ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کردیا ۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری کے ذریعے 2برس میں 8لاکھ نوکریاں دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ویڈیو خطاب کیا اور کہا کہ روزگار کی فراہمی ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے،آئی ٹی سے گھر بیٹھی خواتین بھی روزگار کماسکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف تمام محکموں میں ای گورننس کا نظام لاکر کرپشن پر قابو پانا چاہتی ہے ۔اسد عمر کا کہناتھاکہ ہم نے آئی ٹی انڈسٹری میں کام کرنے والوں کی تعداد بڑھانی ہے۔